خبریں/تبصرے

امریکہ: ڈرائیور نے تارکین وطن کے گروپ پر گاڑی چڑھا دی، 8 ہلاک، 10 زخمی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ میں تارکین وطن کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ جنوبی ٹیکساس میں ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی پناہ گاہ کے قریب کھڑے تارکین وطن کے ایک گروپ پر چڑھا دی۔ اس حملے کے نتیجے میں براؤنزول میں 8 افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہوئے ہیں۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق یہ واقعہ ٹرمپ دور کی ٹائٹل 42 پالیسی کی معیاد ختم ہونے سے چند روز قبل پیش آیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ جنوبی امریکی سرحد پر مزید تارکین وطن پناہ حاصل کریں گے۔

طویل عرصہ سے انسانی حقوق کی وکیل اور سرگرم کارکن جینیفر ہاربری کا کہنا ہے کہ ”میں اسے نفرت انگیز جرم کے طو رپر بیان کر سکتی ہوں۔ یہ پالیسی اپنا کر نفرت پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts