لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کی وفاقی حکومت نے زندگی بچانے والے کارڈیک سٹنٹس کی قیمتوں میں 21 فیصد تک اضافے کی منظوری دی۔ وزارت خارجہ کیلئے 8.4 ارب روپے کے اضافی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث یہ دونوں فیصلے کئے ہیں۔ نئی قیمتیں وفاقی کابینہ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہونگی۔