لاہور(جدوجہد رپورٹ) فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تنازعے کے دوران 2008ء سے2020ءکے 12سالوں میں 5590فلسطینی اور251اسرائیلی مارے گئے ہیں۔
اسٹیٹسکا کے ڈیٹا کے مطابق 2008ءمیں 3ہزار202فلسطینی زخمی و ہلاک ہوئے، جبکہ 853فلسطینی ہلاک و زخمی ہوئے۔ 2009ءمیں 7ہزار460فلسطینی ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ 123اسرائیلی ہلاک و زخمی ہوئے۔ 2010ءمیں 1659فلسطینی ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ 185اسرائیلی ہلاک و زخمی ہوئے۔ 2011ءمیں 2260فلسطینی اور136اسرائیلی، 2012ءمیں 4936فلسطینی اور578اسرائیلی، 2013ءمیں 4031فلسطینی اور157اسرائیلی، 2014ءمیں 19860فلسطینی اور2796اسرائیلی، 2015ءمیں 14813فلسطینی اور339اسرائیلی، 2016ءمیں 3572فلسطینی اور 222اسرائیلی، 2017ءمیں 8526فلسطینی اور174اسرائیلی، 2018ءمیں 31558فلسطینی اور130اسرائیلی، 2019ءمیں 15628فلسطینی اور 133اسرائیلی، جبکہ 2020ءمیں 2781فلسطینی اور61اسرائیلی شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ان 12سالوں کے دوران 1لاکھ سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔