خبریں/تبصرے

جرمنی: نفرت انگیز مواد آن لائن پوسٹ کرنے پر 50 ملین یورو کا جرمانہ ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جرمنی کی حکومت نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ نسل پرست، یہود مخالف یا قتل اور ریپ کی دھمکیوں پر مبنی مواد آن لائن پوسٹ کرنے والوں کے بارے میں جرمنی کی حکومت کو تمام معلومات فراہم کریں گی بصورتِ دیگر انہیں 50 ملین یوروکا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

فیس بُک سمیت اکثر سوشل میڈیا سائٹس پہلے ہی اس بات کی پابند ہیں کہ وہ نفرت انگیز مواد کو ہٹا دیں مگر وہ یہ ڈیٹا حکومت کو نہیں دیتے۔

اس بل کو ابھی پارلیمنٹ کی منظوری درکار ہے۔ یہ بل انجیلا مرکل کی حکومت نے اس رپورٹ کے بعد منظور کیا ہے کہ بارہ نسل پرست افراد ایک مسجد کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اس بل پر بات کرتے ہوئے جرمنی کی وزیر انصاف کرسٹین لامبریخت نے کہا ہے کہ”آئندہ نفرت انگیز مواد کو آن لائن پوسٹ کرنے والے افراد سخت سزاؤں کا سامنا کریں گے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ صحافیوں، سیاستدانوں اور رضاکاروں کے گھروں کے پتے با آسانی غیر متعلقہ افراد کو معلوم نہ ہو سکیں“۔

Roznama Jeddojehad
+ posts