خبریں/تبصرے

پریس ریلیز: کامریڈ لال خان کا تعزیتی ریفرنس آج سہ پہر 2 بجے ایچ آر سی پی لاہور میں منعقد کیا جائے گا

پریس ریلیز/روزنامہ جدوجہد

محترم ساتھیو

کامریڈ لال خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس آج سہ پہر دو بجے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان(ایچ آر سی پی)، کے درآب پٹیل آیڈیٹوریم، 107 ٹیپو بلاک نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہو گا۔

لاہور لیفٹ فرنٹ اور طبقاتی جدوجہد کے زیر اہتمام اس تعزیتی ریفرنس میں کامریڈ لال خان (ڈاکٹر یثرب تنویر گوندل) کے قریبی دوست ان کی انقلابی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

ان میں اہلیہ ڈاکٹر لال خان صدف تنویر گوندل، ممتاز سماجی رہنما آئی اے رحمان اور امتیاز عالم، لاہور لیفٹ فرنٹ  کے کنوینر فاروق طارق، ممتاز صحافی اور دانشور راشد رحمان، چیئر مین برابری پارٹی جواد احمد، معروف صحافی اور اینکر پرسنز قاضی سعید اور فرخ سہیل گوئیندی، رہنما پیپلز پارٹی شہید بھٹو  ساجدہ میر، پیپلز پارٹی کے رہنما چوھدری منظور احمد اور شاہدہ جبیں، ، رہنما حقوق خلق موومنٹ عمار علی جان، جدوجہد کے بانی ممبر طارق بیگ (ہالینڈ)، مدیر جدوجہد عمران کمیانہ، رہنما ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ اویس قرنی اور ساشاجاوید، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے رہنما الیاس خان، صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن زوہیب بٹ، قومی محاذ آزادی کے ارشد بٹ، مزاحمتی شعرا خالد جاوید جان اور بابانجمی اور دیگر شامل ہیں۔

آپ کو شرکت کی دعوت ہے۔

منجانب: فاروق طارق (کنوینر لاہور لیفٹ فرنٹ) 03008411945
اویس قرنی (طبقاتی جدوجہد) 03338827194

Roznama Jeddojehad
+ posts