سوشل ڈیسک
عوام انقلابی مطالبات لے کر سڑکوں پر نکلی تو تاریخ میں ایک منظر بار بار دیکھا گیا ہے: فوجی، پولیس کے سپاہی اور بندوق بردار مظاہرین کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ ایسا عموماً مظاہرین اور بندوق برداروں کے مابین مکالمے کے بعد ہوتا ہے۔ ہم نے چند سال پہلے یہ منظر عرب بہار کے دوران دیکھا جب بندوق بردار قاہرہ کے تحریر چوک میں مظاہرین کے ساتھ مل کر نعرے لگانے لگے اور مظاہرین انہیں پھول پیش کرتے ہوئے نظر آئے۔
اگر ریاست طبقاتی تشدد کی تجسیم ہے تو فوج، پولیس، عدلیہ اور جیل اس کے مجسم اظہار۔ ان اداروں میں دراڑیں انقلابی ابھار ہی ڈال سکتے ہیں۔
ایسا ہی ایک منظر امریکہ میں دیکھا گیا ہے۔ مندجہ ذیل ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیاہ فام خاتون سفید فام فوجی افسر سے کہہ رہی ہے کہ وہ مظاہرے میں حصہ لیں۔ اگرچہ فوجی افسر اس دلیل کا قائل ہو جاتا ہے کہ مظاہرین حق بجانب ہیں مگر وہ مظاہرے میں شامل ہونے پر تیار نہیں البتہ جب مظاہرین اسے یہ کہتے ہیں کہ کم از کم وہ اور اس کے ساتھی گھٹنے ٹیک کر اظہار ِ یکجہتی کریں (یہ علامت جارج فلوئڈ سے یکجہتی کا نشان بن گئی ہے)تو وہ سفید فام افسر خود بھی گھٹنا ٹیک دیتا ہے اور اس کے ساتھی بھی۔
آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔