خبریں/تبصرے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کزن یوکرین کا رضاکار سپاہی

لاہور(جدوجہد رپورٹ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے کزن نیٹ وینس یوکرین کے لیے ایک رضاکار سپاہی ہیں اور تقریباً تین سال سے یوکرینیوں کی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

’ای ایس این‘ کے مطابق فرانسیسی صحافی لی فگارو نے بتایا ہے کہ نیٹ وینس اپنے کزن کے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ رویے سے سخت مایوس ہیں۔ جب جے ڈی وینس نے پہلی بار یوکرین پر تنقید کی تو نیٹ نے سوچا کہ وہ ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں، لیکن حال ہی میں وائٹ ہاؤس کے مناظر نہیں انہیں حیران کر دیا۔

وہ ایک انٹرویو میں کہتے ہیں کہ ’انہوں (جے ڈی وینس) نے زیلنسکی کے ساتھ جو کیا وہ ایک ایسا جال تھا، جس کی خصوصیت مکمل بددیانتی تھی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ولادیمیر پیوٹن کے لیے مفید احمق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی مواقع پر امریکی نائب صدر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

47سالہ نیٹ وینس محاذ پر غیر ملکی بٹالین کے لیے لڑ چکے ہیں، لیکن جنوری میں اقتدار کی تبدیلی پر وہ امریکہ واپس چلے گئے، کیونکہ پکڑے جانے کا خطرہ زیادہ تھا۔ خاص طور پر اس بات پر انہیں پکڑا جا سکتا تھا کہ ان کا کزن امریکی نائب صدر کا امیدوار ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts