خبریں/تبصرے

خان کی ’غیر ملکی درآمدات‘ خطرے میں: زلفی بخاری کے بعد معید یوسف اور رضا باقر کی ’گھر واپسی‘ کا امکان

لاہور (جدوجہد رپورٹ)انگریزی جریدے ’دی فرائیڈے ٹائمز‘نے اپنے ایک کالم میں انکشاف کیا ہے کہ زلفی بخاری کے بطور مشیر استعفے کے بعد حکومت میں واپسی کے امکانات ختم ہو گئے ہیں اور وہ جلد بیرون ملک واپس چلے جائیں گے۔ مضمون میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان کی بہت سی’غیر ملکی درآمدات‘ واپس جانے کیلئے تیار ہو رہی ہیں۔

زلفی بخاری کے بعد گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر بھی آئی ایم ایف کی ملازمت پر واپس جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ مشیر برائے سکیورٹی امور معید یوسف کو بھی پیغام دے دیا گیا ہے کہ انہوں نے معاملات درست نہ کئے تو واپسی کی تیاری کر لیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts