نقطہ نظر

جنرل رانی نہیں، میڈم رانی

لاہور (جدوجہد مانیٹرنگ)نوے کی دہائی میں ’جرنل رانی‘ کے نام سے ایک فلم بنائی گئی۔ جب یہ فلم سنسر بورڈ کے پاس پہنچی تو سنسرشپ آف فلم رولز 1980ء کے رُول 6(i)کے تحت اس فلم کو نامناسب قرار دیدیا گیا۔

مذکورہ رُول کے مطابق یہ فلم دفاع پاکستان اور پاکستانی سلامتی کے خلاف قرار پائی کیونکہ متعلقہ شق دفاع پاکستان،قومی سلامتی کے اداروں اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف مواد کو سنسر کرنے سے متعلق ہے۔

مسعود بٹ کی بنائی ہوئی اس فلم کو بعد ازاں ’میڈم رانی‘ کے نام سے ریلیز کرنے کا سرٹیفیکیٹ ملا اور یہ فلم 1995 ء میں ریلیز ہوئی۔

بحوالہ

Rizvi (2018) ‘Censorship of Visual Pleasure in Pakistani Cinema’. in Philip Dummond (ed) Questions of Cultural Value. The London Film and Media Reader 5. Ch 10, pp 137-149

Roznama Jeddojehad
+ posts