خبریں/تبصرے

20 نومبر: فیض کے 37 ویں یوم وفات پر ’جدوجہد‘ خصوصی شمارہ آئے گا

لاہور (نامہ نگار) 20 نومبر کو فیض احمد فیض کا 37 واں یوم وفات ہے۔ اس موقع پر روزنامہ ’جدوجہد‘ ایک خصوصی شمارہ پوسٹ کرے گا۔ اس شمارے میں فیض احمد فیض کے مندرجہ ذیل ہم عصر ساتھیوں اور دانشوروں کے یادگار مضامین شائع کئے جائیں گے:

سید سبط حسن، ندا فاضلی، آغا ناصر، حمید اختر اور ساقی فاروقی۔

ان مضامین میں فیض احمد فیض کی زندگی، شاعری، سیاست اور ادبی خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس خصوصی شمارے کا ایک خاص مقصد نئی نسل اور طلبہ کو نہ صرف فیض احمد فیض کے کام سے متعارف کرانا ہے بلکہ اس شمارے کے ذریعے ماضی کے اہم دانشوروں کو خراج تحسین پیش کرنا بھی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts