لاہور (جدوجہد رپورٹ) طالبان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ کے بیرون ملک دوروں میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دی ہیں۔
’افغانستان انٹرنیشنل‘ کے مطابق حامد کرزئی کے ایک قریبی مشیر نے بتایا کہ طالبان حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ کو بیرون ملک دوروں پر جانے سے روک رہے ہیں۔
’طلوع نیوز‘کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران حامد کرزئی نے کہا کہ انہوں نے جرمنی اور روس جانا تھا لیکن وہ نہیں جا سکے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انکے یہ دورے کیوں ممکن نہیں ہو پائے ہیں۔