خبریں/تبصرے

فیض فیسٹیول اور ’جدوجہد‘: ’انقلابی صحافت‘ کے سیشن سے حارث قدیر خطاب کریں گے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فیض فیسٹیول 2022ء 4، 5 اور 6 مارچ کو لاہور کے الحمرا حال میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ’روزنامہ جدوجہد‘ کے رکن ایڈیٹوریل بورڈ حارث قدیر فیض فیسٹیول کے دوسرے روز 5 مارچ کو ایک سیشن سے خطاب کرینگے۔

’دورحاضر میں انقلابی صحافت‘ کے عنوان سے فیض فیسٹیول کا یہ سیشن 5 مارچ کو دن 01 بجے الحمرہ حال کی گیلری میں منعقد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فیض فیسٹیول گزشتہ 29 سالوں سے ہر سال فیض احمد فیض کی سالگرہ کے ماہ میں منعقد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے یہ میلہ منعقد نہیں ہو سکا تھا۔ رواں سال بھی پہلے فروری میں ہی میلہ کو شیڈول کیا گیا تھا۔ تاہم ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے باعث ایک مرتبہ پھر فیض فیسٹیول کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔

اب یہ تین روز میلہ 4مارچ کو لاہور کے الحمرا حال میں شروع ہو گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts