لاہور (جدوجہد رپورٹ) روس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے دفاتر بند کر دیئے ہیں۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق روس سے آنے والی خبروں میں یہ بتایا گیا ہے کہ وزارت انصاف نے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر 13 بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے دفاتر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
روس کا دعویٰ ہے کہ یہ تنظیمیں روسی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔