خبریں/تبصرے

یوکرین جنگ کا نتیجہ: سویڈن، فن لینڈ نے بھی نیٹو رکنیت کیلئے درخواست دیدی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے اپنی باضابطہ طور پر درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق دونوں ملکوں نے نئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی مشترکہ خریداری پر اتفاق کیا ہے اور ہتھیاروں کے معاہدے کا اعلان بدھ کو اس وقت کیا گیا جب دونوں ملکوں نے نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

اس معاہدے میں سویڈش ہتھیار بنانے والی کمپنی سے ٹینک شکن ہتھیاروں کی خریداری بھی شامل ہو گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن فن لینڈ اور سویڈن کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد نیٹو میں شمولیت کی درخواستوں کی حمایت کرینگے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts