خبریں/تبصرے

بشری بی بی کے ’جادو ٹونے‘ سے فرح گوگی کی سودے بازیوں تک: ویڈیو پیکیج جلد ریلیز ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) دی فرائیڈے ٹائمز کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق حکومت کی ویڈیوز کا ایک پیکیج جلد نشر کئے جانے کا امکان ہے۔

کالم کے مطابق ویڈیوز میں سابق خاتون اؤل کی بنی گالہ میں ’جادو ٹونہ‘ کرنے کے عمل کی ایک ویڈیو بھی شامل ہے۔ شیخ رشید کی سابق حکومت کی کابینہ میں ’پنڈی بوائز‘ کے ساتھ تصادم کے خلاف انتباہ کی ایک ویڈیواور آڈیو بھی شامل ہے۔

ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے بھی عمران خان کے مضحکہ خیز رویے پر افسوس کا اظہار کیا لیکن بے بسی اور اختیارات کی کمی کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرح گوگی اور عثمان بزدار کی کسی اجلاس میں لاکھوں روپوں کی باتیں کرنے کی ایک ویڈیو بھی ریلیز کیلئے تیار ہے۔