خبریں/تبصرے

ہیٹی میں 2004ء کی بغاوت امریکہ اور فرانس نے کرائی: سابق فرانسیسی سفیر

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ہیٹی میں فرانس کے سابق سفیر تھیری برکھارڈ نے اعتراف کیا ہے کہ فرانس اور امریکہ نے موثر طریقے سے 2004ء کی بغاوت کی منصوبہ بندی کی، جس نے ہیٹی کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر برٹرینڈ آرسٹائیڈ کا تختہ الٹ دیا تھا۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق سابق سفیر نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ بغاوت کا ایک فائدہ یہ تھا کہ اس نے آرسٹائیڈ مہم کو ختم کر دیا، جس نے فرانس سے ہیٹی کو مالی معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے نیو یارک ٹائمز نے ’دی رینسم‘ کی سرخی کے ساتھ ایک خصوصی سیکشن شائع کیا، جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح فرانس نے 19 ویں صدی میں ہیٹی کی معیشت کو تباہ کر کے سابق فرانسیسی غلاموں کو نسلوں تک تلافی ادا کرنے پر مجبور کر دیا۔ 1804ء میں ایک غلام بغاوت کے نتیجے میں ہیٹی کے باشندوں نے ایک انقلاب برپا کیا تھا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts