خبریں/تبصرے

روسی ہونے پر شرمندہ ہوں: سفیر نے استعفیٰ دے دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) روس کے ایک تجربہ کار سفارت کار نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق بورس بونڈاریف نے پیر کو جنیوا میں اقوام متحدہ میں روس کے مشن سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے ساتھیوں کو ایک سخت ای میل میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے ملک سے کبھی اس قدر شرمندہ نہیں ہوئے، جتنے آج ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ”جن لوگوں نے اس جنگ کا تصور کیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ہمیشہ اقتدار میں رہیں، شاندار محلات میں رہیں اور یاٹوں پر سفر کریں، لامحدود اور مکمل استثنیٰ سے لطف اندوز ہوں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے انہیں جتنی جانیں قربان کرنی پڑیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts