خبریں/تبصرے

قطر: فٹ بال ورلڈ کپ میں تین خواتین ریفری بھی ہوں گی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 21 نومبر کو قطر میں شروع ہونے والے مردوں کے ورلڈ کپ کے انعقاد کیلئے 3 خواتین ریفری بھی منتخب کی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی خاتون فٹ بال کے سب سے بڑے اسٹیج میں ریفری کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

منتخب ہونے والی خواتین ریفریز میں جاپان سے تعلق رکھنے والی یوشیمی یاماشیتا، فرانس کی سٹیفنی فراپارٹ اور روانڈا سے تعلق رکھنے والی سلیمہ مکانسانگا شامل ہیں۔

’اے پی‘ کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ کے انعقاد کیلئے کل 36 ریفری منتخب کئے گئے ہیں۔ فیفا نے 69 کے پول میں تین خواتین اسسٹنٹ ریفریوں کو بھی نامزد کیا ہے۔ جن میں برازیل کی نیوزا بیک، میکسیکو کی کیرن ڈیازمیڈینا اور امریکہ کی کیتھرین نیسبٹ شامل ہیں۔

اگرچہ امکان ہے کہ تینوں ریفری مختلف مقابلوں کی انچارج ہونگی، تاہم یہ معلوم نہیں کہ انہیں موقع پر ’چوتھے ریفری‘ کے طو رپر بھی استعمال کیا جائے گا یا فیلڈ میں اتارا جائے گا۔ تاہم انہیں معاون کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

فیفا کے ریفرینگ کے ڈائریکٹر ماسیمو بساکا نے ایک بیان میں کہا کہ ”ہر میچ آفیشل کی اگلے مہینوں میں احتیاط سے نگرانی کی جائیگی، جس میں ورلڈ کپ سے کچھ دیر قبل تکنیکی، جسمانی اور طبی پہلوؤں پر حتمی جائزہ لیا جائے گا۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts