خبریں/تبصرے

کابل میں طالبان کے خلاف خواتین کا پہلا تاریخی مظاہرہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق (لنک ذیل میں دئیے جا رہے ہیں) کابل کے معروف علاقے وزیر اکبر خان میں خواتین نے مظاہرہ کیا ہے۔

ایک فوٹیج میں فقط چار خواتین نظر آ رہی ہیں اور وہ بندوق بردار طالبان کی موجودگی میں مظاہرہ کر رہی ہیں۔ طالبان نہ تو حملہ کر رہے ہیں نہ ہی انہیں سمجھ آ رہا ہے کہ ان مظاہرین سے کیسے نپٹیں۔

دوسری ویڈیو میں درجن بھر خواتین نعرے بلند کر رہی ہیں: ”ہم موجود ہیں۔ ملازمت، تعلیم اور سیاست میں حصہ لینا ہر افغان عورت کا حق ہے۔ عورتیں آدھا افغانستان ہیں۔ عورتوں کو مت پوشیدہ کرو۔ عورتوں کو نقصان مت پہنچاؤ۔ عورتوں کی آواز بنو۔ افغان عورت کا ساتھ دو“۔

Roznama Jeddojehad
+ posts