خبریں/تبصرے

ماحولیاتی بحران: سالانہ تقریباً 11 کروڑ افراد قدرتی آفات کا شکار

عدنان فاروق

سالانہ تقریباً گیارہ کروڑ افراد قدرتی آفات کا شکار بن رہے ہیں۔ اگر ماحولیاتی تباہی کو روکنے کے لئے جلد اقدامات نہ کئے گئے تو یہ تعداد گیارہ کروڑ سے بڑھ کر اگلے تیس سال میں بیس کروڑ ہو جائے گی۔ یہ بحران اتنا بڑا ہے کہ ہر ہفتے لگ بھگ بیس لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت پڑتی ہے۔

اس بات کا انکشاف ہلال احمر کی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کو پیش کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق قدرتی آفات کا شکار ہونے والے افراد کی امداد کے لئے سالانہ 3.5 ارب ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ یہ خرچہ اگلے تیس سال میں 20 ارب ڈالر تک جا پہنچے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قدرتی آفات میں سب سے بڑی آفت خشک سالی ثابت ہو رہی ہے (تفصیلات نیچے دئیے گئے جدول میں پیش کی جا رہی ہیں)۔ اس رپورٹ میں مزید یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ان آفات کا زیادہ بڑا شکار پسے ہوئے طبقات ہوتے ہیں۔

قدرتی آفات متاثرہ افراد
خشک سالی 1,109,972,229
سیلاب 589,867,946
طوفان 263,543,195
جنگل میں آگ 973,276
کل 1,719,802,752

 

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔