خبریں/تبصرے

روس: قانون سازوں نے ٹرانس جینڈر حقوق پر نئی پابندیوں کی منظوری دیدی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) روس کے قانون سازوں نے متفقہ طور پر ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس میں خواجہ سراؤں کیلئے صنف کی تصدیق اور دیگر طبی دیکھ بھال پر پابندی ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق یہ اقدام ٹرانس لوگوں کی شادیوں کو منسوخ کر دے گا اور انہیں رضاعی یا گود لینے والے والدین بننے سے بھی منع کر دے گا۔ یہ ’LGBTQIA‘ روسیوں پر تازہ ترین حملے ہے، جنہیں صدر ولادی میر پوتن کے دور میں پچھلی دہائی کے دوران شدید کریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

ایل جی بی ٹی کیو آئی اے حقوق کے ایک وکیل نیف سیلارئیس کا کہنا ہے کہ ’ایک تحقیق کے مطابق 72 فیصد ٹرانس لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں یا خود کشی کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بہت بڑے اعداد و شمار ہیں اور میں پیش گوئی کر سکتا ہوں کہ یہ قانون ان کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts