خبریں/تبصرے

وینزویلا: کیمونسٹ پارٹی پر پابندیاں، فورتھ انٹرنیشنل کی مذمت

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فورتھ انٹرنیشنل نے وینزویلا کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طور پر وینزویلا امریکی اور یورپی سامراجی طاقوتو کے محاصرے میں ہے۔ اس جارحیت کی وجہ سے اسکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کے براۂ راست نتائج محنت کش طبقے کے حالات زندگی پر مرتب ہوئے ہیں۔ تاہم آبادی پر یکطرفہ جبر کے اقدامات کے مجرمانہ اثرات کی مذمت کرنا بھی بہت ضروری ہے اور اہم اس میں ہمیشہ آبادی کا ساتھ دینگے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف محنت کش طبقے کی مادی اور معاشی صورتحال کو مزید خراب کر رہے ہیں۔ کم از کم ماہانہ تنخواہ 4.5 ڈالر اور پیشہ ورانہ تنخواہ 20 ڈالر مہینہ فی کس سے کم ہے۔ وینزویلا کی موجودہ آمدنی کے ساتھ بھی بہتر تنخواہوں کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ یہ قومی دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کا مسئلہ ہے، جو کہ کلاسیکی مانیٹرسٹ اور نیو لبرل دلائل کے ساتھ ہی جائز قرار دی جا سکتی ہے۔

بیان کے مطابق نکولس مادورو حکومت نے سماجی ایجنڈے کے مرکزی محور کو ترک کر کے آمرانہ موڑ اختیار کر لیا ہے۔ بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے خلاف قانونی کارروائی معمول بن چکی ہے۔ سماجی احتجاج کو مجرمانہ اقدام بنانا اور کم کے اچھے حالات اور اجرت کیلئے لڑنے والے کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائیوں جیسے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوامی بجٹ کا چار فیصد فروغ عقیدہ کیلئے مختص کیا گیا ہے، جبکہ سائنس کا بجٹ بمشکل دو فیصد ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں سرکاری سکولوں میں محنت کش طبقے کے بچے صرف 2 یا 3 دن فی ہفتہ جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ابتدائی سپلائیز کی کمی ہے۔ یہ اقدامات نجی شعبے کے زیر انتظام تعلیم اور صحت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

پی ایس یو وی کی قیادت کے اراکین، گورنرز اور سرکاری پارٹی کے نائبین کے ساتھ ساتھ 100 اعلیٰ عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ مادورو کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف وینزویلا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے راستہ بنا رہی تھی۔ چند ماہ قبل منعقدہونے والی کانگریس میں کمیونسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی سی وی) نے حکومت کے ساتھ علیحدگی کی اپنی لائن کی توثیق کی۔ یہی وجہ ہے کہ مادورو حکومت پی سی وی کو بدنام کرنے کی مہم کو سپانسر کر رہی ہے۔ اس تنظیم کے خلاف عدالتی مداخلت کے واضح ارادے کے ساتھ کمیونسٹ ملیٹنٹوں پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہی ہے۔ اس مذموم اقدام کو ایک عدالتی سہارے کے ساتھ عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف جسٹس نے پی سی وی کے خلاف قانونی کارروائی کی اور اس کے جائز قائدین کو قانونی نمائندگی، اثاثوں اور انتخابی کارڈ سے محروم کر دیا۔

اس صورتحال کا سنگین پہلو یہ ہے کہ مادورو کے ساتھ اختلاف کرنے والے 2024ء کے صدارتی انتخابات کیلئے متبادل امیدوار پیش کرنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔ پی سی وی پر حملہ ایک طویل فہرست میں سب سے حالیہ واقعہ ہے۔ ایسے واقعات جو شاویز کے شروع کردہ عمل کو مادورو حکومت کی جانب سے قطعی طور پر ترک کرے پر تنقید کی تصدیق کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فورتھ انٹرنیشنل اس حکومتی موڑ اور مادورو حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے عوام مخالف اقدامات کی سخت مذمت کرتی ہے اور پی سی وی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ پی سی وی کے خودمختار کام کا مطالبہ کرتی ہے۔ پارٹی کے خلاف عدالتی کارروائی کو منسوخ کیا جائے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت شاویز کے راستے پر دوبارہ گامزن ہو۔

Roznama Jeddojehad
+ posts