خبریں/تبصرے

امریکہ: موسمی آفات نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ میں رواں سال اب تک موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سامنے آنے والی بڑی آفات نے تعداد کے اعتبار سے پہلے ہی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق نیشنل اوشینک اینڈ ایڈموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے پیر کو کہا کہ 23 الگ الگ موسمی آفات نے جنوری سے اگست تک کم از کم ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ جو 2020ء میں سال بھر کے دوران قائم ہونے والے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts