خبریں/تبصرے

امید کا محور:ایران، افغانستان، پاکستان میں خواتین کی جدوجہد

لاہور(جدوجہد رپورٹ) روزنامہ جدوجہد کے زیر اہتمام یکم ستمبر کو،پاکستانی وقت شام 8 بجے، ’امید کا محور:ایران،افغانستان اورپاکستان میں خواتین کی جدوجہد‘ کے عنوان سے ایک عالمی ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ویبینار میں پاکستان سے فرزانہ باری، افغانستان سے سحر صبا اور ایران سے فریدہ آفرے بطور مقرر شرکت کریں گی۔ فرزانہ باری کا تعلق عوامی ورکرز پارٹی پاکستان سے ہے۔ وہ پاکستان میں بطور فیمن اسٹ اور دانشور ایک معروف نام ہیں۔

سحر صبا جمعیت انقلابی زنان افغانستان (راوا) کی سابق ترجمان ہیں۔ وہ اب یورپ میں مقیم ہیں اور پیشے کے اعتبار سے سکول ٹیچر ہیں۔ فریدہ آفرے لاس اینجلس میں رہتی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے لائبریرین ہیں۔

اس ویبینار کو مدیر جدوجہد فاروق سلہریا ماڈریٹ کریں گے۔اس ویبینار کا مقصد روز نامہ جدوجہد کے لئے فنڈ ریزنگ ہے۔یاد رہے،سوشلسٹ روایات کے مطابق ’روزنامہ جدوجہد‘ اپنے انقلابی ہمدردوں کی جانب سے دی گئی انفرادی مالی مدد سے چلایا جاتا ہے۔’روزنامہ جدوجہد‘نہ تو کمرشل اشتہارات پر انحصار کرتا ہے نہ ہی کسی ریاستہ و غیر ریاستی ادارے سے کسی قسم کی مالی مدد قبول کرتا ہے۔

ویبینار میں شرکت کے لئے یہ زوم لنک استعمال کیجئے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts