خبریں/تبصرے

جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے خلاف لندن اور برلن میں بھی مظاہرے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اتوار کے روز لندن اور برلن میں بھی امریکی سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

لندن میں ہونے والا مظاہرہ ٹریفلگر اسکوائر سے شروع ہوا اور پارلیمنٹ کے سامنے سے گزرتا ہوا امریکی سفارت خانے کے سامنے جاکر ختم ہوا۔ مظاہرے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ وہ ’نو جسٹس نو پیس‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

ادھر جرمنی کے دارلحکومت برلن میں بھی امریکی سفارت خانے کے باہر جارج فلوئڈ اور امریکہ کی سیاہ فام آبادی سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین جارج فلوئڈ کے ساتھ انصاف کرو، ہمیں کب تک جان سے مارو گے اور ہو از نیکسٹ؟ کے نعرے لگا رہے تھے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts