خبریں/تبصرے


عید مبارک اور اعلان تعطیل: اگلا شمارہ 17 مئی کو شائع ہو گا

قارئین جدوجہد!

آپ کی مسلسل حوصلہ افزائی اور حمایت کا شکریہ۔ امید ہے ’روزنامہ جدوجہد‘ کی تعمیر میں آپ ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے۔ ہماری بھی بھرپور کوشش ہے کہ ہم ’روزنامہ جدوجہد‘کو سوشلسٹ، فیمن اسٹ اور ماحول دوست نظریات کے ساتھ ساتھ ایسی معلومات اور خبروں کا بہترین پلیٹ فارم بنا دیں جنہیں مین سٹریم میڈیا میں طبقاتی تعصب کی وجہ سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

اس عہد کے ساتھ ہماری جانب سے آپ سب کو عید مبارک۔

یروشلم، غزہ پر نئے اسرائیلی حملوں کیخلاف کل حقوق خلق موومنٹ کا احتجاجی مظاہرہ ہو گا

لاہور (پریس ریلیز) حقوق خلق موومنٹ نے اپنے ایک آن لائن تنظیمی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ کل (12 مئی) غزہ اور یروشلم میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے خلاف لبرٹی چوک لاہور میں ساڑھے چار بجے سہ پہر احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔

یوم مئی 2021ء: پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

کورونا وبا کے باعث اس سال بھی یوم مئی روایتی انداز میں بڑے جلسے اور ریلیاں منعقد کر کے نہیں منایا جا سکا، تاہم تمام تر کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ’PTUDC‘ کے زیر اہتمام محدود تقریبات منعقد کیں گئیں۔

مظاہرین پر بحریہ ٹاؤن کے گارڈز کی فائرنگ، شہری زخمی: کسانوں کی زبردست مزاحمت

سیاسی و سماجی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جگمگاتے پیکیجز مال لاہور کا بھیانک چہرہ: سیکورٹی سٹاف کو آؤٹ سورس کرنیکا فیصلہ

ان سیٹھوں کی اس منافقت کا پردہ چاک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پیکیجز مال کے سیکورٹی عملے کے ارکان کے علاوہ ان تمام مزدوروں اور مازمین کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کیا جائے جو مزدور حقوق اور سرمایہ داری کی لوٹ مار کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

اسامہ بن لادن کی تلاش: لاکھوں ڈالروں کے عوض سابق انٹیلی جنس افسر نے امریکہ کا ساتھ دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق افسر لیفٹیننٹ کرنل اقبال نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کو اپنی خدمات فراہم کیں۔