اپنے خیالات اور نظریات کی وجہ سے انہیں متعدد قانونی چیلجز کا سامنا کرنا پڑا، ریاستی جبر کے علاوہ انتہاء پسندوں کی جانب سے متعدد الزامات اور دھمکیوں کا سامنا بھی کیا۔
خبریں/تبصرے
”گندم کی فی من قیمت کم از کم 2000 روپے مقرر کی جائے“
دونوں کسان رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت نے 26 مارچ تک قیمت میں اضافے کا اعلان نہ کیا تو ٹریکٹر مارچ کی تاریخ کا اعلان کر کے لاہور کا رخ کریں گے۔
ترکی خواتین کے بین الاقوامی تحفظ معاہدے سے علیحدہ، خواتین سراپا احتجاج
ترکی میں 38 فیصد خواتین اپنی زندگی میں شریک حیات کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں جبکہ اس کی نسبت یورپ میں تعداد 25 فیصد ہے۔
لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات تسلیم، 8 روز سے جاری دھرنا ختم
”مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے، کامیابی کا ساراکریڈٹ ہیلتھ ورکرز کوجاتا ہے، جنہوں نے اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے طویل جدوجہد کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مطالبات کی منظوری کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیلئے ہمیں ایک مربتہ پھر احتجاج کا راستہ نہیں اختیارکرنا پڑے گا۔ لیکن اگر ماضی کی طرح پھر لیت و لعل سے کام لیا گیا تو ہمیں پھر مجبوراً جدوجہد کا راستہ اختیارکرنا پڑے گا۔“
سیاحوں کی جانب سے نفرت کا اظہار: عجائب گھر سے سابق امریکی صدر کا مجسمہ ہٹا دیا گیا
گزشتہ چند ہفتوں سے زیادہ تر سیاحوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کو مکے مارے گئے، جس کی وجہ سے مجسمے کو ہٹانا ناگزیر ہو چکا تھا۔
لبنانی پاؤنڈ مزید 25 فیصد گر گیا، معاشی و سماجی بحران عروج پر
کرنسی کی قدرمیں شدید کمی کی وجہ سے مختلف کاروبار عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی اکثریت ملک کو دیوالیہ پن کے قریب لانے کا الزام لبنان کی بدعنوان سیاسی کلاس کوقرار دے رہے ہیں۔
مصر: انسانی حقوق کی نامور کارکن ثنا سیف کو 18 ماہ قید کی سزا
”آزادی کی سرحدوں کو مزید آگے بڑھانے کا یہ بہترین وقت ہے۔ تو ہم نے سوچا کہ ایک اخبار بنائیں اور اس کیلئے اجازت نہیں لیتے۔ آئیے صرف اسے گلیوں میں بیچیں، اسے تحریر کی آواز، آزادی کی آواز کہا جائے اور انقلاب کے اس تجربے کے بعد ہم میں سے ہر ایک کو کچھ کہنا چاہیے۔“
پاکستان: زرعی ملک میں اشیائے خوردنوش کی درآمد میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا
گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران سبزی، گھی اور کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ملکی پیداوار میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان نے رواں سال8 ماہ کے دوران 91 کروڑ 59 لاکھ ڈالر مالیت کی 33 لاکھ 28 ہزار ٹن گندم درآمد کی تھی جبکہ گزشتہ سال گندم درآمد نہیں کی گئی تھی۔
امریکہ: اٹلانٹا کے مساج پارلروں پر مسلح حملوں میں 6 ایشیائی خواتین سمیت 8 افراد ہلاک
امریکہ میں حالیہ دنوں میں ایشیائی نژاد افراد کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
بلوچستان: کوئلے کی کانوں میں حادثات، ایک ہفتے میں 14 کان کن ہلاک
ٹھیکیدار با اثر لوگ ہوتے ہیں اس لیے ان کو سزا بھی نہیں ملتی ہے جب سزا کا تصور نہ ہو تو وہاں لوگ بہت زیادہ خیال نہیں رکھتے۔