خبریں/تبصرے


شہزادہ کالا ہو گا یا گورا؟ برطانوی شاہی خاندان کا نسلی تعصب!

شاہی رسم ورواج اور خاندانی طاقت کے مٹتے ہوئے آثاربرطانیہ کو اس کے سامراجی جاہ و جلال کے دور میں زندہ رکھنے کے لئے تو کافی ہیں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاہی خاندان کی نوجوان نسل کے لئے یہ پرانے بندھن اب ناقابل برداشت ہوتے جارہے ہیں۔

عورت مارچ 2021ء: ملک گیر احتجاجی ریلیاں، 15 رکنی چارٹرآف ڈیمانڈ پیش

محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں ملک گیر ’عورت آزادی مارچ 2021ء‘ کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی اور پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑے احتجاجی مارچ منعقد کئے گئے۔ ’عورت مارچ‘، ترقی پسند سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام منعقدہ ملک گیر عورت مارچ میں بائیں بازو کی مختلف تنظیموں، خواتین تنظیموں، این جی اوز اور ٹریڈ یونینوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

سالانہ اربو ں ڈالر خیرات کے باوجود عدم مساوات میں مسلسل اضافہ!

ذرائع پیداوار کی نجی ملکیت کے خاتمے اور پیداوار کے مقصد کو منافع سے انسانی ضروریات کی تکمیل کے مقصد سے بدلنے کے سوا محنت کش طبقے کے حالات زندگی کو بہترکرنے اور اس کرہ ارض کو انسانیت کا گہوارہ بنانے کا کوئی اور راستہ موجود نہیں ہے۔

فریڈم ہاؤس رپورٹ پر انڈیا کا واویلا!

انڈیا کی بی جے پی کی حکومت اقلیتوں اور مسلمانوں کو مسلسل زیرنگیں رکھتے ہوئے ہندو اکثریت کے مفادات کی حفاظت کر رہی ہے جس پر دانشوروں اور عالمی اداروں نے سخت اعتراضات کئے ہیں۔

میانمار میں فوجی بربریت: مظاہرین پر فائرنگ سے مزید 38 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 50 سے متجاوز

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یکم فروری کو میانمار کی فوجی قیادت نے نو منتخب سول حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ فوج نے ایک سال کے اندر انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے اور انتخابات میں مبینہ دھاندلی کو تختہ الٹنے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ آنگ سان سوچی کی نو منتخب حکمران جماعت کی قیادت کو گرفتار کر لیا گیاتھا۔ فوجی بغاوت کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے میانمار میں مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ فوج کی جانب سے ابتدائی طو رپر مظاہرین کو شدید نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔