خبریں/تبصرے


صحافیوں کی ہلاکتوں میں پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے آگے!

پاکستان میں صحافی آزادی اظہار کی ایک بڑی قیمت ادا کر رہے ہیں اور مملکت خداداد خطے میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی فہرست میں سب سے آگے نظر آتی ہے۔ یہ صورت حال نہ صرف جمہوری روایات بلکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سٹیل مل کے ملازمین کی برطرفی اور نجکاری کیخلاف احتجاجی تحریک

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (پی ٹی یو ڈی سی) کے عہدیداران نے تمام محنت کشوں اور ترقی پسند کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ ہزاروں محنت کشوں کے روزگار کو بچانے اور ایک اہم پیداواری قومی ادارے کو فروخت ہونے سے بچانے کیلئے شروع کی گئی ’اسٹیل ملز بچاؤ تحریک‘ کا حصہ بنیں تا کہ اس تحریک کو وسیع تر عوامی پرتوں میں پھیلاتے ہوئے نہ صرف اسٹیل ملز کی نجکاری کے منصوبے سے حکمرانوں کو روکا جائے بلکہ پی آئی اے، او جی ڈی سی ایل، ریلوے سمیت دیگر منافع بخش قومی اداروں کو فروخت کرنے کی پالیسی کے خلاف عملی جدوجہد کا آغاز کیا جا سکے۔

علی وزیر کی ضمانت مسترد: آج ملک بھر میں احتجاج ہوں گے

پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جنوبی وزیرستان سے رکن قوم اسمبلی اور بائیں بازو کے رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں سندھ پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علی وزیر کی رہائی کے لئے آج پورے ملک میں پی ٹی ایم کے تحت احتجاج منعقد کیے جائیں گے۔

25 ممالک کی 82 تنظیموں کا بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی

یکجہتی کے پیغامات بھیجنے والی تنظیموں میں آسٹریلیا، فرانس، بلجیم، ایکواڈور، کینیڈا، امریکہ، بنگلہ دیش، سویڈن، ہالینڈ، ارجنٹینا، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، کینیا، جرمنی، فن لینڈ، زمبابوے، ہانگ کانگ، کولمبیا، فلپائن، سری لنکا، نیوزی لینڈ، پاکستان، میانمار سمیت دیگر ممالک کی تنظیمیں، گروپ اور افراد شامل ہیں۔

ایم این اے علی وزیر گرفتار: اے پی ایس طلبہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے

سیاسی و سماجی رہنماؤں نے علی وزیر کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جمہوریت کا مذاق اڑانا بند کیا جائے اور منتخب عوامی نمائندوں کی آوازوں کوبند کرنے اور انہیں گرفتاریوں اور تشدد کا نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔