خبریں/تبصرے


مہنگائی، بیروزگاری اور صحت و تعلیم کی ناکافی سہولیات کے خلاف آج ملک گیر مظاہرے ہوں گے

حالیہ کرونا بحران نے سرمایہ داراوں اور آئی ایم ایف کی نمائندہ پاکستانی حکومت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کی ایما پر وحشیانہ انداز میں مزدور دشمن پالیسیوں کو ملک میں لاگو کر رہی ہے۔ اس میں سٹیل ملز، ریلوے، پاکستان ٹورزم کارپوریشن اور پی آئی اے سمیت تمام عوامی اداروں سے بڑ ے پیمانے پر جبری بر طرفیوں کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔

پوتن 2036ء تک صدر رہ سکتے ہیں: روسی ریفرنڈم میں 77 فیصد نے ترمیم کی حمایت کر دی

روسی آئین کے مطابق وہ 2024ء میں انتخاب لڑنے کے اہل نہ تھے مگر ریفرنڈم کے ذریعے جو ترامیم کی گئی ہیں اُس کے نتیجے میں وہ اگلے دو انتخابات میں چھ چھ سالہ مدت کے لئے صدارتی انتخاب لڑ سکتے ہیں۔