جمعرات کے روز دارالحکومت مظفر آباد میں منعقدہ اجلاس میں جملہ سرکاری ملازمین تنظیموں کے 48 رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ملازم تنظیموں کے رہنماؤں نے حلف بھی لیا کہ وہ اس تحریک کے دوران ثابت قدم رہیں گے اور کسی بھی ملازم رہنما یا ملازم کے خلاف تادیبی کارروائی کی صورت میں تمام محکمہ جات کے ملازمین مل کر اس کے خلاف جدوجہد کریں گے۔
خبریں/تبصرے
اسلام آباد: مذہبی اقلیتوں کا احتجاج مارچ پولیس نے روک دیا
پریس کلب سے شروع ہونے والی اس ریلی میں درجنوں مرد و خواتین شریک تھے، چائنہ چوک اسلام آباد میں پولیس نے ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ مظاہرین بضد تھے کہ ان کے پاس اجازت نامہ ہے اور انہیں ڈی چوک تک پرامن طور پر جانے دیا جائے۔ تاہم پولیس کے ذمہ داران نے انہیں روک دیا۔ پولیس کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں کسی جلسہ، جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
بھارت: متنازعہ ڈیٹا پروٹیکشن بل منظور، شہریوں پر نگرانی مزید سخت ہو گی
ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل حکومت اور ریاستی اداروں کو قانون سے مستثنیٰ کرنے کے اختیارات دیتا ہے اور صارفین کو اپنے ذاتی ڈیٹا کو درست کرنے یا مٹانے کا حق بھی دیتا ہے۔ نئی قانون سازی بھارت کی جانب سے 2019ء کے پرائیویسی بل کو واپس لینے کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ پر سخت پابندیوں کی تجاویز کے ساتھ فیس بک اور گوگل جیسی ٹیک کمپنیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
تیونس سے نکالے گئے کم از کم 27 تارکین وطن صحرا میں مردہ پائے گئے
لیبیا کے سرحدی محافظوں اور حقوق گروپوں نے تیونس پر الزام لگایا ہے کہ وہ پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو سرحد کے اس پار گرمیوں کے عرج میں شہروں یا دیہاتوں سے دور ایک بیابان میں نکال رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق یہ اجتماعی بے دخلی ہے۔
برمی فوج شہریوں پر حملے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ برما کی فوج شہریوں پر حملوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ برمی فوج تیزی سے جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، جن میں جنسی تشدد سے لے کر اجتماعی پھانسی تک شامل ہیں۔
ناروے: قومی فلمی ایوارڈ تقریب 19 اگست کو ہو گی، ٹونی عثمان بھی جیوری میں شامل
ناروے کے قومی فلمی ایوارڈ اماندا کی تقریب 19 اگست کو منعقد ہو گی اور 22 مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔ ایوارڈز کے لئے زیر غور وہ 40 نارویجن فیچر اور دستاویزی فلمیں ہیں، جن کا گزشتہ سال یکم جولائی اور اس سال 30 جون کے درمیان نارویجن سنیما میں پریمیئر ہو چکا ہے۔
بٹوارے کے 76 سال: ایشین مارکسسٹ ریویو کے زیر اہتمام 13 اگست کو ویبنار ہو گا
برصغیر کے بٹوارے کے 76 سال مکمل ہونے پر 13 اگست کو ایشین مارکسسٹ ریویو کے زیر اہتمام پاکستانی وقت کے مطابق شب 8 بجے ایک آن لائن ویبنار کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان بھارت، جموں کشمیر، افغانستان، برطانیہ اور لاطینی امریکہ کے مارکس وادی خطاب کرینگے۔ ویبنار میں دنیا کے مختلف ملکوں سے محنت کش و نوجوان شریک ہونگے۔
شکار پور: 15 ستمبر کو ماحولیاتی انصاف مارچ ہو گا
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امیر ممالک خصوصا یورپ اور شمالی امریکہ اپنے تاریخی کاربن اخراج کا معاوضہ ماحولیاتی تلافی کی صورت میں پاکستان سمیت دیگر غریب ممالک کو ادا کریں۔
سوڈان: 40 لاکھ بے گھر ہو چکے، 60 لاکھ قحط کے خطرے سے دوچار
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فوج اور حریف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 40 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بے گھر ہونے والوں میں سے تقریباً 10 لاکھ سوڈان چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں پناہ حاصل کر چکے ہیں۔ باقی رہنے والوں میں سے 6 ملین سے زیادہ یا سوڈان کی آبادی کا تقریباً 13 فیصد قحط سے ایک قدم دور ہیں۔
بلوچستان: توہین مذہب کے الزام میں 22 سالہ معلم قتل
ادارہ کے پرنسپل سدھیر احمد کے مطابق علما کے ایک گروپ نے جمعہ کو لینگویج سنٹر کا دورہ کیا اور طلبہ اور معلم کی بات بھی سنی۔ معلم نے اس الزام کی تردید کی اور اصرار کیا کہ انہوں نے توہین کا ارتکاب نہیں کیا۔ انہوں نے اس معاملے پر کسی بھی نوعیت کے قابل اعتراض الفاظ کیلئے معافی بھی مانگی۔