خبریں/تبصرے


جموں کشمیر: بجلی کے ہزاروں بل جلا کر سول نافرمانی تحریک کا آغاز کر دیا گیا

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بجلی کے ہزاروں بل جلا کر سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔منگل کے روز ضلع پونچھ، سدھنوتی، باغ اور کوٹلی کے درجنوں مقامات پر ہزاروں بل جلائے گئے۔ اس موقع پر احتجاجی ریلیاں اور جلسے بھی منعقد کئے گئے۔ میرپور سمیت مختلف اضلاع میں بل اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید مقامات پر بجلی کے بل اجتماعی طو رپر جلائے جائیں گے۔

علی وزیر اور ایمان مزاری کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، 2 مقدمات درج

تاہم جلسہ کی ہی رات 19 اگست کو 20 منٹ کے وقفے کے ساتھ تھانہ ترنول اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دو الگ الگ مقدمات درج کئے۔ رات 1 بج کر 40 منٹ پر تھانہ ترنول کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ان پر الزام عائد کیا کہ این او سی کی خلاف ورزی کی گئی، کارکنان آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے اوردھمکیاں دیتے ہوئے پولیس پر حملہ آور ہوئے۔ یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے گئے، پٹرول پمپ اور دیگر دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

جموں کشمیر: احتجاجی تحریک عروج پر، آج جلسوں میں بجلی کے بل جلائے جائینگے

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں سستی بجلی کی فراہمی، گندم پر سبسڈی کے خاتمے اور حکمران اشرافیہ کی بے جا مراعات کے خلاف جاری تحریک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بجلی کے بل جمع کروانے سے انکار کی مہم عروج پرپہنچ چکی ہے۔

’کشمیر والا‘ ویب سائٹ بند کر دی گئی!

بھارتی سرکار نے کشمیر والا ویب سائٹ، جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کے مسائل پررپورٹنگ کرتی رہی ہے، بند کر دی گئی ہے۔ ملک کی وزارت ِالیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنا لوجی نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت کشمیر والا کی ویب سائٹ، فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے انٹر نیٹ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے اور انہیں پورے ملک میں بلاک کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری: نگران حکومت کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن، ہڑتال کا اعلان

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی بی اے اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کرے۔ گزشتہ 6 سال سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، حکومت پی آئی اے کو مرحلہ وار فروخت کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

پی ڈی ایم حکومت نے 15 ماہ میں 18.5 ہزار ارب روپے قرض لیا

پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 2008ء سے 2018ء تک قرضوں کے ذخیرے میں 18 ہزار ارب روپے کا اضافہ کیا، جبکہ عمران خان کی حکومت نے اگست 2018ء سے مارچ 2022ء تک مزید 18 ہزار ارب روپے کا اضافہ کیا۔ اب پی ڈی ایم حکومت نے صرف 15 ماہ میں 18.5 ہزار ارب روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

مصر: ایک دہائی مکمل، 900 مظاہرین کے قتل کا احتساب نہ ہو سکا

14 اگست 2013ء کو مصری سکیورٹی فورسز نے ایک دھرنے پر گولی چلا دی تھی، جس میں دسیوں ہزار افراد نے مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر اخوان المسلمین کے محمد مرسی کی برطرفی کے خلاف احتجاج کیلئے قاہرہ میں ڈیرے ڈال رکھے تھے۔

القاعدہ کی سویڈن پر حملوں کی دھمکی: حکومت نے تھریٹ لیول 3 سے 4 کر دیا

چار روز قبل القاعدہ کی ترجمانی کرنے والی ویب سائٹ السحاب پر سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے خلاف حملوں کی دھمکی دی گئی۔ اس دھمکی کے بعد، گذشتہ روز سویڈن میں تھریٹ لیول تین سے بڑھا کر چار کر دیا گیا۔ واضح رہے سویڈن میں خطرے کو جانچنے کے پانچ لیول ہیں۔ تھریٹ لیول چار کا مطلب ہے کہ خطرہ کافی شدید ہے۔

حقوق خلق پارٹی کی مہنگائی کے خلاف ریلی، گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حقوق خلق پارٹی کے مرکزی صدر فاروق طارق نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن کرکے اور باقی تمام جماعتیں متحد ہوکر یہ نہ سمجھیں کہ اب ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرے گا، بلکہ اب جب تمام اشرافیہ متحد ہوگئی ہے، تو ان کا مقابلہ محنت کش طبقہ کی نمائندہ جماعت حقوق خلق پارٹی کرے گی اور ان کی من مانی کو ختم کرے گی اور ہر محاذ پر غریب پاکستانیوں کی لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

پولینڈ: سرکاری اداروں کی نجکاری کے بارے میں ریفرنڈم کا اعلان

’رائٹرز‘ کے مطابق حکمران جماعت پی آئی ایس نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ وہ یورپی یونین کے ہجرت کے معاہدے پر ریفرنڈم کروائیں گے۔ تاہم پی آئی ایس کے رہنما جاروسلاوکازنسکی نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ ریفرنڈم کا پہلا سوال یہ ہو گا کہ ’کیا آپ سرکاری اداروں کی فروخت کی حمایت کرتے ہیں؟‘