خبریں/تبصرے


امت اخبار میں خواتین بارے نازیبا زبان استعمال کرنے پر پی ایف یو جے کی مذمت

”پاکستانی صحافت کی تاریخ میں کبھی بھی معاشرے کے کسی بھی طبقے کے خلاف اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں ہوئے تھے اورایسا لگتا ہے کہ ’روزنامہ امت‘ جیسے اخبارات انتہا پسندی کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ ایسے عناصر نہیں چاہتے کہ خواتین مجموعی طور پر معاشرے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔“

گرینڈ الائنس کی کال پر ملازمین نے بلوچستان بھر کی سڑکیں بند کر دیں

آئی ایم ایف کی سامراجی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں ملازمین اور محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تاہم محنت کشوں کی جانب سے بھی مزاحمت کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں 10 فروری کو اسلام آباد میں ملازمین کی جانب سے دھرنادیا گیا، جس بعد حکومت نے ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اگلے وفاقی بجٹ تک ان کی تنخواہوں میں عبوری طور پر ’ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس‘ کے تحت 25 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

مطالبات منظور، بھوک ہڑتال ختم: فاٹا کے طلبہ کو پنجاب میں 1 ہزار سکالرشپس ملیں گی

”احتجاجی دھرنے میں منظور پشتین، محسن داوڑ سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ہم ان تمام افراد، ترقی پسند تنظیموں اور سیاسی رہنماؤں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری حمایت کی اور ہمارے ساتھ دھرنے میں بیٹھے رہے۔“

65 ملین پاکستانی آمدنی میں کمی اور کام کے اوقات میں تبدیلی سے پریشان

سروے کے مطابق کورونا وبا کا اثر شہروں کی نسبت دیہی علاقوں اور خواتین کی نسبت مردوں پر زیادہ رہا ہے۔ سندھ کے 3 چوتھائی لوگوں اور بلوچستان کے تقریباً نصف لوگوں کے مطابق وبائی کیفیت کا ان کے کام یا آمدنی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ وبائی مرض کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ آبادی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ظاہر ہوئی ہے۔ صنعت کے لحاظ سے تمام شعبہ پر اثرات ظاہر ہوتے ہیں لیکن خاص طور پر کنی کنی اور کھدائی پر، کاریگر، مشین چلانے والے اور پیشہ ور کام اور آمدنی میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ آمدنی پراثر کام کے اوقات کار سے کہیں زیادہ رہا ہے، فی گھنٹہ کام کی آمدن میں کمی واقعی ہوئی ہے۔

یہ طارق بشیر چیمہ ہیں، یہ انکی فیملی اور یہاں ویکسین پاری ہو رہی ہے…

”یہ وہ حکمران ہیں جنہیں ٹی وی چینلوں اور جلسوں میں غریب عوام کا دکھ کھائے جا رہا ہوتا ہے، حقیقت میں یہ اپنی دولت میں اضافے، اپنے خاندان کی عیاشیوں کیلئے لوٹ مار رہے ہوتے ہیں۔ ایک وڈیو نے حکمرانوں کے سفاک اور خود غرضی اور لالچ میں دھنسے چہروں سے نقاب اتار دیا ہے۔“