دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلانے کی ذمہ دار کمپنی ’کوکا کولا‘کو رواں سال اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس(COP27)کے ایک بڑے سپانسر کے طور پر شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف موسمیاتی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پلاسٹک کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، دوسری جانب کمپنی موسمیاتی سربراہی اجلاس کی سپانسر بھی ہے۔
