Day: جون 20، 2023


پی ٹی یو ڈی سی کا احتجاج: کشتی حادثہ کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پ ر) نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپئین (PTUDC) کے زیر اہتمام یونان میں کشتی حادثہ میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں ڈاکٹر فرزانہ باری، یونائیٹڈ سٹاف آرگنائزیشن ریڈیو پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اعجاز خان، ریلوے لیبر یونین ڈیزل ورکشاپ کے صدر آصف رسول،عوامی ورکرز پارٹی کے بشیر حسین شاہ کے علاوہ JKNSF ، RSF اور PTUDC کے کامریڈز نے شرکت کی۔