لاہور (جدوجہد رپورٹ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما، سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ فوت ہوگئے ہیں ۔
سیکرٹری اطلاعات پی کے میپ رضامحمدرضا نے عثمان کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان کاکٹر کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عثمان کاکڑ کو برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے باعث وہ کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ عثمان کاکڑ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔
مرگ مجنوں پہ عقل گم ہے میر
کیا دیوانے نے موت پائی ہے
میر تقی میر