لاہور (جدوجہد رپورٹ) لتھوانیا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روسی گیس کی درآمد بند کر دی ہے۔ وہ ایسا کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
یورپی یونین نے سال کے آخر تک روسی گیس کی درآمدات کو دو تہائی تک کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق روس یورپ کو جو گیس فروخت کرتا ہے۔ اس کا 30 فیصد اب بھی یوکرین کے اندر واقع پائپ لائنوں سے گزر رہا ہے۔ یوکرین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ روسی گیس کی درآمدات بند کر دیں۔ تاہم اس نے روس کو اپنی پائپ لائنوں کا استعمال جاری رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوکرین کے ایک اہلکار نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یوکرین کے اندر مزید روسی بمباری اور تباہی کے راستے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔