لاہور (جدوجہد رپورٹ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی 99 فیصد آبادی ایسی ہوا میں سانس لیتی ہے جو فضائی آلودی کیلئے محفوظ حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس فضا میں ایسے باریک ذرات بھی شامل ہیں، جو پھیپھڑوں میں گہرائی تک جا سکتے ہیں۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے اقوام سے فاسل فیول کے استعمال کر کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی ایمرجنسی کو متحرک کر رہی ہے۔ ہر سال اندرونی اور بیرونی فضائی آلودگی کی وجہ سے 7 ملین قبل از وقت اموات کا ذمہ دار بھی فاسل فیول کا استعمال ہے۔