لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ 2021ء میں عالمی سطح پر پھانسیوں کی تعداد میں کم از کم 20 فیصداضافہ ہوا، جبکہ موت کی سزاؤں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق گزشتہ سال 500 سے زائد افراد کو پھانسی دی گئی اور 2000 سے زائد افراد کو سزائے موت سنائی گئی۔ سعودی عرب میں 2021ء میں سزائے موت سنائے جانے کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ رہی ہے۔