خبریں/تبصرے

اگلے 5 سال میں عالمی درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان

لاہور (جدوجہد رپورٹ) عالمی تنظیم برائے ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے پانچ سال میں اس بات کے پچاس فیصد امکانات ہیں کہ، قبل از صنعتی دور کے مقابلے پر، عالمی درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری اضافہ ہو جائے۔

ادہر آکسفیم نامی عالمی تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان تاریخ کی بد ترین گرمی کی لہر سے نپٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے ایک ارب انسان خطرے سے دو چار ہو گئے ہیں۔

دنیا بھر کے میڈیا میں یہ بات رپورٹ کی جا رہی ہے کہ امسال ہندوستان پاکستان نے تاریخ کے گرم ترین مارچ اور اپریل کے مہینے گزارے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts