لاہور (جدوجہد رپورٹ) حقوق خلق پارٹی اور پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کے زیر اہتمام سنید داوڑ شہید میموریل ریفرنس آج لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔
ایچ آر سی پی آڈیٹوریم لاہور میں آج دن ساڑھے 12 بجے منعقد ہونے والے اس ریفرنس سے سربراہ پی ٹی ایم منظور پشتین، چیئرمین این ڈی ایم و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، چیئر پرسن ایچ آر سی پی حنا جیلانی، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی، مرکزی رہنما این ڈی ایم بشریٰ گوہر، رہنما حقوق خلق پارٹی فاروق طارق اور صدر پی ایس سی قیصر جاوید سمیت دیگر رہنما خطاب کرینگے۔
سربراہ حقوق خلق پارٹی عمار علی جان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ’سنید داوڑ شہید لاہور کے مہربان اور بہادر کارکنوں میں سے ایک تھے۔ جون میں انہیں طالبان نے گولی مار دی، جب وہ وزیرستان میں اپنے خاندان سے ملنے جا رہے تھے۔ ان کی میراث کو خراج تحسین پیش کرنے اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہماری لڑائی میں آگے بڑھنے کیلئے حکمت عملی بنانے کیلئے کل ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ کامریڈ کیلئے شاندار میموریل کانفرنس کے انعقاد پر پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کو خراج تحسین۔‘