خبریں/تبصرے

خواتین کا عالمی دن: آج ملک بھر میں ’عورت مارچ‘ منعقد کئے جائیں گے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، صوبائی دارالحکومت لاہور اور کراچی سمیت دیگر بڑے اور چھوٹے شہروں میں آج ’عورت مارچ‘ منعقد کئے جا رہے ہیں۔

تینوں بڑے شہروں سمیت ملک کے دیگر شہروں میں عورت مارچ کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں عورت مارچ کے زیر اہتمام مرکزی پروگرام آج دن ایک بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے منعقد کیا جائیگا۔ لاہور میں شملہ پہاڑی سے پی آئی اے بلڈنگ تک عورت مارچ کا انعقاد کیا جائیگا۔ کراچی میں جناح پارک میں عورت مارچ کا انعقاد کیا جائیگا۔

عورت مارچ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ان مرکزی جلوسوں کے علاوہ ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں بائیں بازو کی تنظیموں کے زیر اہتمام محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جلسے، جلوس اور سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں۔

لاہور میں عورت مارچ کے انعقاد کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور اور عورت مارچ انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت دیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عورت مارچ کے شرکا کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts