لاہور (جدوجہد رپورٹ) افغانستان میں طالبان کے خلاف مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکیوں کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکول کھولنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
افغان پیس واچ (اے پی ڈبلیو) نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اطلاع دی کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران صوبہ پکتیا میں 6 ویں جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کے لئے سکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ یہ اقدام اسکول پرنسپل اور مقامی رہائشیوں کی درخواستوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
تاہم طالبان ترجمان نے کہا کہ انہوں نے یہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ یہ سکول کس اختیار کے تحت کھولے گئے ہیں، کیونکہ طالبان نے 6 ویں جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔