خبریں/تبصرے

ناروے: پاکستانی نژاد مصنفہ کی سوانح عمری بیسٹ سیلر بن گئی، 1 ہفتے میں 3 ایڈیشن

سٹاک ہولم (نمائندہ جدوجہد) پاکستانی نژاد نارویجن مصنفہ عابدہ راجہ کی سوانح عمری ’لمحہ آزادی‘ (Frihetens Oyeblikk) نے ناروے میں زبردست پذیرائی حاصل کی ہے اور ایک ہی ہفتے میں کتاب کا تیسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔

کتاب کو میڈیا میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔ اس کتاب میں زبردستی کی شادی، گھریلو تشدد اور خاندانی روایات کے خلاف بغاوت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

یاد رہے، ناروے میں پاکستانی اوریجن والی کمیونٹی غیر سفید فام لوگوں کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے۔ ناروے میں اس لئے پاکستانی کمیونٹی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

عابدہ راجہ کے بھائی عابد راجہ ایک معروف سیاستدان ہیں۔ لبرل پارٹی کے ٹکٹ سے وہ تقریباً دس سال سے رکن پارلیمنٹ بن رہے ہیں۔ وہ ثقافت کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts