خبریں/تبصرے

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، بچوں سمیت 27 فلسطینی ہلاک

لاہور (جدوجہد رپورٹ) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ منگل سے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں اب تک بچوں سمیت کم از کم 27 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے، درجنوں گھر تباہ ہوئے اور درجنوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر گروپوں نے شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

19 سالہ محمد سعید، جن کی منگیتر منگل کو ایک فضائی حملے میں ماری گئی تھی، نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اس کے کپڑے ہیں، جو اس نے شادی کیلئے خریدے تھے۔ وہ مزید سامان خریدنا چاہتی تھی، لیکن ہم نے اس قبضے کی وجہ سے سب کچھ کھو دیا ہے۔ قبضے کی وجہ سے ہم نے اپنی خوشی کھو دی۔ قبضے کی وجہ سے ہم نے اپنی خوشی اور اپنی زندگی ایک ساتھ کھو دی۔‘

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے بدھ کے روز پرائم ٹائم ٹی وی پر خطاب میں غزہ پر حملوں کا سلسلہ ابھی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts