لاہور(جدوجہد رپورٹ) انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ایجوکیشن کے زیر اہتمام معروف مارکسی رہنماؤں ارنسٹ مینڈل اور لیویو میتان کی صد سالہ کانفرنس 26اور27اکتوبر کو منعقد کی جا رہی ہے۔
ارنسٹ مینڈل اور لیویو میتان دوسری عالمی جنگ کے بعد فورتھ انٹرنیشنل کے اہم ترین رہنماوں اور نظریہ دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔
مذکورہ کانفرنس مجموعی طور پر پانچ سیشنز پر مشتمل ہوگی۔ آج (26اکتوبرکو)تین سیشن ہونگے، جبکہ 27 کل (اکتوبر کو)دو سیشن منعقد کئے جائیں گے۔
پاکستان سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور حقوق خلق پارٹی کے صدر فاروق طارق اس کانفرنس میں ان پرسن شرکت کرینگے۔ اس کانفرنس میں آن لائن شریک ہونے کیلئے ویب سائٹ پر دیئے گئے لنک کے ذریعے سے رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔
تفصیلات ذیل میں پیش ہیں: