لاہور(جدوجہد رپورٹ) برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز(بافٹا) کے دوران ایوارڈ جیتنے والی ہدایت کار ایلیڈ منرو نے اپنی تقریر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ تاہم برطانوی سرکاری نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ(بی بی سی) پر الزام ہے کہ انہوں نے فلسطین کے حق میں ہونے والی تقریر کو کوریج کا حصہ نہیں بنایا۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق یہ تقریب گلاسگو سکاٹ لینڈ منعقد کی گئی تھی، جس میں ایلیڈ منرو نے شارٹ فلم ’اے لانگ ونٹر‘ کیلئے ایوارڈ جیتا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ”ہمیں دنیا کی اہم ترین کہانیوں کو بلند کرنے کی ذمہ داری ملی ہے اور ہم آج رات اس موقع پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم فلسطین میں ہر ایک کے ساتھ یکجہتی کے لئے کھڑے ہیں۔“