خبریں/تبصرے

جماعت اسلامی کو شکست: یوسف تاریگامی مسلسل 5 ویں بار ممبر اسمبلی منتخب

لاہور(جدوجہد رپورٹ) بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کولگام حلقے سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ(سی پی آئی ایم) کے امیدوار محمد یوسف تاریگامی مسلسل 5ویں بار کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے پراکسی امیدوار سیار احمد رشی تھے، جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

محمد یوسف تاریگامی نے 33ہزار634ووٹ حاصل کیے، سیار احمد رشی 25ہزار796ووٹ حاصل کر کے دوسرے، جبکہ پی ڈی پی کے محمد امین ڈار 7ہزار561ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

یوسف تاریگامی جموں کشمیر کے واحد کمیونسٹ رہنما ہیں، جو مسلسل 5ویں بار ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts