خبریں/تبصرے

ناروے کی سوشل ڈیموکریٹ جماعت کی مقبولیت میں کمی

لاہور (جدوجہد رپورٹ)ناروے کی حکومتی جماعت لیبر پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن کمی ہو رہی ہے۔ حالیہ مہینوں میں ایک کے بعد ایک رائے شماری میں پارٹی اوسطاً 20 فیصد سے اوپر نہیں جا سکی۔

چند روز پہلے ایک اہم سروے کے مطابق پارٹی 16.9 فیصد تک نیچے پہنچ گئی ہے۔ پارٹی کے چیئر پرسن اور ملک کے وزیر اعظم یُوناس گاہرستعورے کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا گراف رائے شماریوں میں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے مگر 20 فیصد سے نیچے گرنا بہت سنجیدہ ہے اور وہ اس سے مایوس ہوئے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts