فاروق سلہریا
عالمی قرضوں کی منسوخی کے لئے کام کرنے والی تنظیم ’سی اے ڈی ٹی ایم‘ کے پاکستان میں فوکل پرسن خالق شاہ نے ’روزنامہ جدوجہد‘ سے ایک مختصر بات چیت کے دوران بتایا کہ گذشتہ 35 سال میں مختلف پاکستانی حکومتیں 129.5 ارب ڈالر کے عالمی قرضے لے چکی ہیں۔
خالق شاہ کا کہنا ہے کہ پچھلے دس سال سے ہر نئی آنے والی حکومت پہلے سے زیادہ قرضے لے رہی ہے۔ خالق شاہ کی تحقیق کے مطابق مختلف حکومتوں نے جو قرضہ جات حاصل کئے ان کی تفصیل ذیل میں پیش کی جا رہی ہے:
خالق شاہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ان قرضوں کی منسوخی کے لئے ڈیٹ آڈٹ کمیشن تشکیل دے اور ناجائز قرضے ادا کرنے سے انکار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی قانونی بنیاد موجود ہے جس کی مدد سے آمرانہ ادوار میں لئے گئے قرضہ جات منسوخ ہو سکیں۔
Farooq Sulehria
فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔